شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری انسانیت کے خلاف جرم ہے:قطر

منگل 23-جولائی-2019

قطرنے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے صور باھر میں وادی الحمص کے مقام پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کےگھروں کی مسماری کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی تاریخ کا بدترین ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل عالمی قوانین کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ  دوحا بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی انہدامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری ایک عالمی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کے بعد عالمی برادری کو فوری طورپر فلسطینیوں کی حمایت میں حرکت میں آنا چاہیے تاکہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں‌پر مظالم ڈھانے اور ان کے گھروں‌کی مسماری سے روکا جاسکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر فلسطینیوں‌کی آزاد ریاست اور سنہ 1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی مملکت کی حمایت جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی