فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مزرق میں صورباھر میں اسرائیلی مسماری کے جواب میں آئندہ روز اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیاجائے گا۔
صدر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی ان ملاقاتوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور اسکے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے متعلق اہم فیصلہ کرے گی۔
فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری صائب عریقات نے رام اللہ میں پی ایل اور کے دفتر میں ہونے والی ایک میٹینگ کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فلسطینی قیادت نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عریقات نے کہا کہ حکومت نے صدر محمود عباس کی ایما پر بیت المقدس میں متاثرہ خاندانوں کا مدد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایل او کے رہنما نے بین الاقوامی مجرمانہ عدالت سے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی فوری تحقیق کا آغاز کرے۔
قابض اسرائیلی حکام نے صور باھر قصبے کے ساتھ وادی الحمص میں بڑے پیمانے پر مکانات مسماری کا سمسلہ شروع کیا ہے۔