چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے العراقیب قصبے کو 147 ویں بار نیست و نابود کر دیا

منگل 23-جولائی-2019

اسرائیلی حکام نے النقب صحرا میں  فلسطینی خانہ بدوش قصبے عراقیب کے تمام گھروں کو 147 ویں بار  مسمار کر دیا ۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ پولیس کی حفاظت میں اسرائیلی بلڈوزروں نے گاوں پر ہلہ بولا اور تمام خیمے اور کچے مکانات ہٹا دئیے۔
بچوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت درجنوں خانہ بدوش شہری بے گھر ہو گئے اور نئے گھر بنانے سے پہلے صحرا میں موسم کی سختیاں برداشت کرتے رہے۔
عراقیب کے رہائشی مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ نئے گھر تعمیر کرنے کے بعد کسی بھی وقت انکے گھروں کو دوبارہ مسمار کر دیا جائے گا۔
عراقیب النقب صحرا میں متعدد دیہاتوں میں سے ایک ہے جسے اسرائیل تسلیم نہیں کرتا۔
عراقیب اور دوسرے دیہاتوں کی مسماری اسرائیلی پولیسی کا حصہ ہے جس کے تحت یہاں سے مقامی آبادی کو نکالا جائے اور صہیونی کمیونٹی کوآباد کیا جا سکے ۔

مختصر لنک:

کاپی