چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاتون سماجی کارکن اسرائیلی جیل سے 13 ماہ بعد رہا

پیر 22-جولائی-2019

قابض صہیونی حکام نے خاتون سماجی کارکن صفاء ابو سنینہ کو 13 ماہ قید میں رکھنے اور 9 ہزار شیکل جرمانہ وصول کرنے کے بعد کل اتوار کو رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابو اسنینہ کو جون 2018ء کو حراست میں لینے کے بعد عسقلان جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اس پرمقدمہ چلایا گیا اور اسے 13 ماہ قید اور 9000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ صفاء ابو اسنینہ چار بچوں کی ماں ہیں۔ رہائی کے بعد انہیں  مغربی جنین کی الجملہ چیک پوسٹ پرلایا گیا جہاں‌سے اسے ایک قافلے کی شکل میں اس کے گھر تک پہنچایا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی