چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں 7 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اتوار 21-جولائی-2019

اسرائیلی جیلوں میں 7 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے 48 سالہ اسلامی جہاد کے رہ نما جعفر عزالدین کی بھوک ہڑتال 36 روز سے جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی خرابی صحت کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔
عوامی محاذ کے رہ نما احمد زھران بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے دوسرے فلسطینی اسیر ہیں جو مسلسل 28 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عزالدین کارہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دیر سامت قصبے سے ہے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے الدھیشہ کیمپ کے رہائشی مصطفیٰ الحسنات اور محمد ابو عکر، جب کہ مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس کے رہائشی خذیفہ بدر20  دنوں‌سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی حکام نے ان تینوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

خیال رہے کہ ائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں میں 500 انتظامی قید کےتحت زیر حراست ہیں۔ انتظامی قید کے قانون کے تحت کسی بھی فلسطینی کو بغیرکسی الزام کے غیرمعینہ مدت تک پابند سلاسل رکھا جاسکتا ہے۔ عموما اس قید کی مدت دو سے چھ ماہ تک ہوتی ہے مگر اس میں بار بار توسیع کی جاسکتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی