جمعه 15/نوامبر/2024

انتہا پسند یہودی تنظیموں کی آج اتوار کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل

اتوار 21-جولائی-2019

یہودی آباد کاروں کی انتہا پسند تنظیموں اور مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی علم بردار ‘اتحاد تنظیمات ہیکل’ کی طرف سے یہودی آباد کاروں‌سے آج اتوار کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اپیل کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو یہودی آباد کاروں کی نمائندہ شدت پسند مذہبی تنظیموں نے آباد کاروں پرزور دیا کہ وہ ‘جولائی کے روزہ’ کے موقع پرمزعومہ ہیکل سلیمانی کی جگہ’جبل ہیکل’ پرجمع ہوں اور وہاں پر اجتماعی طورپر مذہبی رسومات ادا کریں۔

خیال رہے کہ یہودی آبادکار اور ان کی انتہا پسند تنظیمیں مسجد اقصیٰ کو جبل ہیکل کی اصطلاح سے پکارتے ہیں۔ یہودی آباد کار 17 سے اکیس جولائی کے درمیان روزے رکھتے ہیں اور اس دوران وہ مسجد اقصیٰ‌میں گھس کرمقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کی اپیل ایک ایسےوقت میں کی گئی ہے جب دوسری جانب قبلہ اول کی  بے حرمتی روز کا معمول بنا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں گھس کر گھنٹوں مقدس مقام کی بےحرمتی کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی