قابض صہیونی پولیس نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے مشرقی سمت میں موجود مصلیٰ باب رحمت میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور وہاں پرموجود فرنیچر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے باب رحمت میں گھس کرق لکڑی کی الماریاں، جوتے رکھنے کے ریک اور دیگر اشیاء اٹھا لیں۔ اسرائیلی پولیس اہلکار مسجد میں کئی گھنٹے تک گھومتے رہے۔ اسرائیلی پولیس کی اشتعال انگیز کارروائی پر مسجد میںموجود نمازیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال فروری میں مسجد اقصیٰ کے مصلیٰ باب رحمت کو بند کرنے کی کوشش کی تھی مگر فلسطینی شہریوں نے بھرپور احتجاج کے بعد 16 سال سے بند باب رحمت کو عبادت کے لیے کھلوا لیا تھا۔