چهارشنبه 30/آوریل/2025

بڑھاپے کی شکل دکھانے والی ایپ پر امریکا میں تنازع

ہفتہ 20-جولائی-2019

حال ہی میں روس نے ایک نئی موبائل ایپ تیار کی ہے جس میں ممکنہ طور پر کسی شخص کی جوانی اور بڑھاپے کی شکل دکھائی جا سکتی ہے۔ امریکا اس ایپ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

روسی ٹیکنالوجی کے ماہرین کی تیارہ کردہ اس ایپ کو ‘فیس اپ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایپ میں مشاہیر اور عالمی لیڈروں کی موجودہ تصاویر کوسامنے رکھ کران کے بڑھاپے کے خدو خال واضح کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں اس ایپ پر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

امریکی سینیٹر چاک شومر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ‘ایف بی آئی’ اور فیڈرل ٹریڈ کونسل پر زور دیا کے کہ وہ ‘فیس اپ’ ایپلیکیشن کے خطرات کے حوالے سے تحقیقات کر کے قوم کو اس کے نقصانات کے بارے میں مطلع کریں۔

حالیہ ایام میں یہ ایپ اسمارٹ فون پر بڑے پیمانے پر پھیلی ہے۔ اس میں کسی بھی عمر کی تصویر کو زندگی کےآنے والے اوقات اور ڈھلتی عمر کے مطابق دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

مسٹر شومر نے بدھ کے روز وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کریسٹوفر اور ٹریڈ کونسل کے چیئرمین جو سمونز کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں‌ نے کہا کہ ہے کہ وہ ‘فیس اپ’ ایپ کے خطرات کے بارے میں تحقیقات کریں کہیں ایسا نہ ہوکہ اس ایپ کے ذریعے امریکا کی جاسوسی کی جاتی ہوگی۔ یہ ایپ نہ صرف شہریوں کی پرائیسوی کو متاثر کر سکتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں امریکی قومی سلامتی کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

روس کی ٹیکنالوجی کمپنی ‘وائرلیس لیب’ کی تیار کردہ یہ ایپ تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی