گردوں کو انسانی جسم کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے جو انسان کو اس کے جسم میںموجود زہریلے مادوں سے نجات دلانے اور خون میں ہارمون پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
ہماری روز مرہ زندگی میں بعض ایسی عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہماری صحت کا بیڑا غرق کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں۔ ایسی بعض عادتیں ہمارے گردوں کو تباہ کرسکتی ہیں۔
درج ذیل عادتیں گردوں کی تباہی کا موجب بن سکتی ہیں!
1 پانی کم پینا
پانی کی کمی جسم میںموجود زہرکو ختم کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ جب ہم زیادہ مقدار میں پانی پیتے ہیں تو تو اس کے نتیجےمیں گردوں میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ پانی کی کمی گردوں میں پتھری کا بھی موجب بنتی ہے۔
2 پیشاب روکنا
بعض لوگ طویل دیر تک چھوٹا پیشاب روک لیتے ہیں۔ ایسا کرنا کئی طبی عوارض کو جنم دیتا ہے۔ گردوں میںموجود گندگی کو جمع کرنے کا موجب بنتا ہے اور گردے اندر ہی اندر سے خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
3 نمک کا زیادہ استعمال
نمک کا وافر استعمال ہمارے لیے کئی دوسرے امراض کا بھی موجب بنتا ہے مگر اس میں سب سے بڑا مسئلہ گردوں کی ناکامی کی شکل میں بھی سامنے آتا ہے۔ نمک کے زیادہ استعمال سے ہمارے گردوں پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے جو ان کے نارکارہ ہونے کا موجب بنتا ہے۔
4 کافین کا استعمال
اگرچہ قہوے کے بے شمار فواید بھی ہیں مگر غیرضروری طورپر قہوہ اور اس میں کیفین کا استعمال گردوں کے لیے مضر ہے۔ ماہرین کیفین سے تیار کردہ قہوے کے دن میں تین سے زاید کپ استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔
5 درد کش دوائوں کا استعمال
عموما معمولی جسمانی تکلیف اور سردرد کے موقع پر لوگ درد کش ادویات کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں۔ درد کش گولیوں کا غیرمعمولی استعمال بھہی ہمارے گردوں کی کارکردگی کو تباہ کرسکتا ہے۔ گردوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں کی ایک وجہ یہ درد کش ادویات بھی بتائی جاتی ہیں۔
6 پروٹین
پروٹین سے بھرپور غذائیں مفید ہوتی ہیںمگران کا بے تحاشا استعمال بھی گردوں کو تباہ کرسکتا ہے۔
7 چینی
سائنسدانوں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ شوگر کے مشروبات گردوں کے ناکارہ ہونے کے اسباب میں ایک بڑا سبب ہے۔