قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں امتحانات میں کامیابی کا جشن منانے والے 8 فلسطینی طلباء کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ثانوی تعلیمی امتحانات کے نتائج کے بعد کامیابی کا جشن منانے والے 8 فلسطینی طلباء کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ان طلباء کی گرفتاری مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبےسلوان سے عمل میں لائی گئی۔ صہیونی فوج کی طرف سے کہا گیاہے کہ فلسطینیوںکی گرفتاری آتش بازی کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینی طلباء سے ان کےموبائل فوج اور کیمرے بھی چھین لیے اور آتش بازی کاسامان فروخت کرنے والی متعدد فلسطینی دکانوں کو 30 دن تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔