فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے ام طوبا سے تعلق رکھنے والی چار جڑواں بہنوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکےاپنے مریض والد کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔
چاروں جڑواں بہنوں کے والد 55 سالہ الشنیطی ایک سال قبل ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث کام کاج سے محروم ہوگئے تھے۔
میٹرک کے امتحانات دینے والی چاروں بہنوں نے نتائج سے قبل آخری رات سخت پریشانی اور خوف میں گذاری تاہم نتائج کا اعلان ہوتے ہی ان کی اور ان کے والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔
چاروں بہنوں نے سائنس کے مضامین میں 91 سے 94 فی صد تک نمبرات حاصل کیے۔ دینا نے 94، سوزان نے 92 اعشاریہ ایک، رزان نے 91 اعشاریہ 4 اور دیما نے 91 اعشاریہ ایک نمبر لے کربہترین پوزیشن حاصل کی۔
چاروں جڑواںبہنوں کو مقامی فلسطینیوں کی طرف سے امتحانات میں شاندار کامیابی پر مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہےہیں۔
کیامیاب ہونے والی بچیوںکی ماں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کی محنت رنگ لائی ہےجس کے بعد انہوںنے اگلے تعلیمی مراحل کے لیے اپنا راستہ مزیدآسان بنا دیا ہے۔
خیال رہے کہ چاروں جڑواں بچیوںنے نہ صرف میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے بلکہ چاروں ایک سال پیشتر حفظ قرآن کریم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔