چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسندوں کے غرب اردن میں مذہبی مقامات پر اشتعال انگیز دھاوے

جمعہ 19-جولائی-2019

جمعہ کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں مقدس مذہبی مقامات پراشتعال انگیز دھاوے بولے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مذہبی مراکز کی بے حرمتی کی۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی اشرار نے مقدس مقامات میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کاروں کی آمد کا سلسلہ صبح نماز فجرکے بعد شروع ہوگیا تھا۔ اس موقع پریہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار سلفیت میں ‘ارئیل’ یہودی کالونی کی طرف گئے جہاں اسلامی مذہبی مراکز میں گھس کر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
ادھر یہودی آبادکاروں‌نے اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں کفر حارس میں تین مقامات پر مذہبی مراکز پراشتعال انگیزدھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی