چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھارت کاجنگی جنون،اسرائیل سے50ملین ڈالرکا میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ

جمعرات 18-جولائی-2019

بھارت اوراسرائیل کے بڑھتے جنگی جنون کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ بڑے پیمانے پر دفاعی  سمجھوتے کررہے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اوراسرائیل نے حال ہی میں ایک نیا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تل ابیب نئی دہلی کو 50 ملین ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی اور میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ‘باراک 8’ میزائل سسٹم  طیاروں، بحری جہازوں اور میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نئے معاہدے کی لاگت 50  ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان ‘باراک 8’ میزائل پروگرام کے حوالے سے ایک عارضی معاہدہ گذشتہ برس بھی ہوا تھا۔ اس معاہدے کی قیمت نصف ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔
ماضی میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات نہیں رہے۔ نہرو اور اندرا گاندھی کے دور میں بھارت غیر جانب دار ممال کے گروپ میں رہا اور اسرائیل کے ساتھ کوئی خاص تعلقات استوار نہیں کیے۔ سنہ 1992ء میں دونوں‌ملکوں کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

سنہ 2017ء کو دونوں‌ملکوں کےدرمیان باہمی تجارتی معاہدے ہوئے۔ سنہ 1992ء میں دو طرفہ تجارتی حجم200 ملین ڈالر تھا جو کہ 2016ء مین چار ارب ڈالر تک جکا پہنچا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی