قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصب میں چار فلسطینی دکانیں مسمار کر دیں۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی میں متعدد اسرائیلی بلڈوزروں نے عین اللوزہ کے ہمسائے میں ہلہ بولا اور فلسطینی شہری محمد العباسی کے ملکیتی چار سٹور مسمار کر دئیے ۔
اسرائیلی فوجیوں نے جائے وقوعہ پر جمع ہونے والے فلسطینی نوجوانوں پر دھاوا بولا جو آمزانہ مسماری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوجیوں نے العباسی کو اطلاع دی کہ اسکی چاروں دکانیں غیر قانونی ہیں اور اسے حکم دیا کہ وہ اپنا سامان باہر نکال لے۔
