فلسطین کی مذہبی، سیاسی اورقومی جماعتوں نے اسرائیلی زندان میں غیرانسانی سلوک کے باعث فلسطینی شہری کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کےروز فلسطینی تنظیموں کی طرف سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں نصار طقاطقہ کی اسرائیلی زندان میں شہادت کے بعد کا لائحہ طے کرنے پرغور کیا گیا۔ اس موقع پرجاری ایک بیان میں طقاطقہ کی شہادت کو ماوورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست انصار کے ماورائے عدالت قتل میںملوث ہے۔ فلسطینی نتظیموںنے ریڈ کراس کےدفترکےباہر پریس کانفرنس کےدوران انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی زندان میں قید فلسطینی کی شہادت کی تحقیقات کرکے اس مجرمانہ قتل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کریں۔
خیال رہے کہ 19جون کو گرفتار ہونے فلسطینی انصار طقاطقہ کو اسرائیل کی الجلمہ جیل سے مزید تفتیش اور تشدد کے لیے الرملہ جیل منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے قید تنہائی میں ڈال دیا گیا تھا۔ اسی جیل میں وہ غیرانسانی تشدد کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔
تحریک فتح کے رہ نما جہاد غب کا کہنا ہے کہ اسیر طقاطقہ کو حراستی مرکز میں وحشیانہ تشدد کرکے شہید کیا گیا۔