جمعه 15/نوامبر/2024

حماس رہ نما سمیت 7 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

منگل 16-جولائی-2019

اسرائیلی جیلوں میں 7 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک مقامی رہ نما الشیخ جمال الطویل بھی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران میں شامل ہوچکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے 47 سالہ اسلامی جہاد کے رہ نما جعفر عزالدین کی بھوک ہڑتال 16 جون سے جاری ہے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ان کی خرابی صحت کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

عوامی محاذ کے رہ نما احمد زھران بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے دوسرے فلسطینی اسیر ہیں جو مسلسل 24 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عزالدین کارہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دیر سامت قصبے سے ہے۔

غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے الدھیشہ کیمپ کے رہائشی مصطفیٰ الحسنات اور محمد ابو عکر، جب کہ مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس کے رہائشی خذیفہ بدر11 دنوں‌سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صہیونی حکام نے ان تینوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی