اسرائیلی فوج اور پولیس نے گذشتہ روزیہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینے کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرموجود فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔
محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچار فراس الدس نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں سے فلسطینی نمازیوں کو باہر نکال دیا۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہودی سوموار کو95 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کار کئی گھنٹے مسجد اقصیٰ کے ‘باب رحمت’ اور دوسرے مقامات پر گھومتے رہے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کررکھی تھی۔ یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور باب رحمت سے باہر نکالے گئے۔