جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی شرپسند نے 7 سالہ فلسطینی بچہ گاڑی تلے کچل کر شہید کردیا

منگل 16-جولائی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے 7 سالہ فلسطینی بچہ کچل کر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل شہر میں قائم’ادوہ’ یہودی کالونی کے رہائشی ایک آباد کار نے ترقومیا کے مقام پر ایک 7 سالہ فلسطینی بچے طارق ذبانیہ کو کچل کر شہید کردیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچہ سڑک کے کنارے  اپنے گھر کے قریب سائیکل پرجا رہا تھا کہ اس دوران  نشے میں دھت ایک یہودی آبادکار نے اس پرکار چڑھا دی۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں‌ کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں یہودی آبادکاروں‌کی جانب سے گاڑیوں تلے روندے جانے کے 43 واقعات پیش آئے جن میں 4 فلسطینی شہید اور 33 زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 9 بچے اور پانچ خواتین شامل ہیں جب کہ یہودی آباد کاروں‌نے فلسطینیوں‌ کے 42 مویشی بھی گاڑیوں تلے کچل کر ہلاک کردیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی