قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے وسط میں قائم شعفاط پناہ گزین کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران شہید فلسطینی ابراہیم عکاری کی بیوہ کو حراست میں لینے کے بعد ‘مسکوبیہ’ عقوبت خانے میں ڈال دیا ہے جہاں اس پروحشیانہ تشدد کیے جانےکی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ مسز عکاری کو حراست میں لینے کے بعد مغربی بیت المقدس میں قائم مسکوبیہ حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔
شمالی بیت المقدس میں قائم پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ ابراہیم عکاری کواسرائیلی فوجیوںنے 2013ء کو مغربی بیت المقدس میں شاہراہ عناتا پر اندھا دھند گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی حکام نے دعویٰکیا تھا کہ ابراہیم نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلیوں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔ شہید ابراہیم عکاری کی بیوہ کی گرفتار کی وجہ معلوم نہیںً ہوسکی۔