قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں اپنی سزا پوری کر کے رہا ہونے والے اسیر کو پوچھ گچھ کے لیے اسرائیلی انٹیلیجنس سروس کے سامنے حاضر ہونے کا حکم پروانہ جاری کر دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم کے مشرق میں الخضر قصبے میں محمد موسیٰ کے گھر پر چھاپہ مارا اسکی تلاشی لی اور اسے تفیش کا پروانہ تھما دیا۔
موسیٰ بغیر کسی وجہ کے اسرائیلی جیل میں سات ماہ انتظامی حراست کے بعد رہا ہوا ہے۔
