امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ معاصر تاریخ میں کمپیوٹر جیسی حیران کن مشین ایجاد کرنے والا مریکی سائنسدان جسے ‘بابائے کمپیوٹر’ بھی کہاجاتا ہے جمعہ کے روز 93 سال کی عمر میں امریکا میںانتقال کرگیا۔
امریکی اخبار کے مطابق فرنانڈو کرپاٹرو طویل عرصے سے علیل تھے۔انہوںنے کمپیوٹر تیار کرنے میں غیرمعمولی خدمات انجام دیں۔ اگرچہ وہ کمپیوٹر تیار کرنے میں اکیلے نہیں تھے تاہم اس مشین کی تیاری میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ انہوںنے پہلے عام کمپیوٹر تیار کیا اور اس کے بعد لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کی تھی۔
فرنانڈو کرپاٹو نے سنہ 1960ء کے عشرے میں ٹینکنالوجی کی دنیا میں ایک حیران کن انقلاب برپا کرتے ہوئے دنیا کو کمپیوٹر کا تحفہ دیا۔ اسے بلا شبہ بیسویں صدی کا ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی کام کرنے والا موجود سمجھا جاتا ہے۔
فرنانڈو نے بڑی مصروف زندگی گذاری۔ وہ 1926ء کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوا مگر اس کے والد اسپین سے تعلق رکھتے تھے جو امریکا میں اسپانوی زبان کے استاد تھے۔ دوسری عالمی جنگ میں فرنانڈو نے امریکی نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔
تاہم جلد ہی اس نے فوج کو خیر آباد کہہ کر کیلیفورنیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے تعلق قائم کرلیا۔ ماسی چیوسٹس یونیورسٹی سے ٹیکنالوجی کےشعبے میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ گریجوایشن کی۔ فزکس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے انہوںنے ایک ایسا حسابی آلہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا جو انسانی دماغ کی نسبت کئی گنا تیزی کے ساتھ اعدادو شمار بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔