جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کیلئے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکال دیا

پیر 15-جولائی-2019

اسرائیلی فوج اور پولیس نے گذشتہ روزیہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینے کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرموجود فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔

محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچار فراس الدس نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں سے فلسطینی نمازیوں کو باہر نکال دیا۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہودی اتوار کو 8یہودی طلباء سمیت 71 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کار کئی گھنٹے مسجد اقصیٰ کے ‘باب  رحمت’ اور دوسرے مقامات پر گھومتے رہے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کررکھی تھی۔ یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور باب رحمت سے باہر نکالے گئے۔

دوسری فلسطینی شہریوں‌نے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے جانے اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی نمازیوں نے اتوار کے روز قبلہ اول کے باہر جمع ہوکرصہیونی فوج اور آباد کاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی