لبنان میں فلسطینی پناہ گزین مزدور پیشہ افراد اور لیبر کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے بعض قدامات پر لبنان کے شہروں صیدا اور عین الحلوہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فسلیطن کے مطابق صیدا شہر میں فلسطینی مزدورں کی حمایت میں ایک کار ریلی نکالی گئی جب کہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گی۔
مظاہرے اور کار ریلی میں شریک فلسطینیوںنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ان پر فلسطینی لیبرکی حمایت اور ان کے خلاف اٹھائے گئےاقدامات کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے لبنانی حکومت کی طرف سے فلسطینی مزدوروں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو ظالمانہ اور نسل پرستانہ قرار دیا اور فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
مظاہرین نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی پناہ گزین ورکرز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات ار فیصلے واپس لے۔
سوشل میڈیا پر بھی لبنانی حکومت کے فیصلوں کی شدید مذمت اور ان پر کڑی تنقید کرتےہوئے ان اقدامات کو امریکا کے فلسطینیوں کے خلاف تیار کردہ سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کوآگے بڑھانے کے مترادف قراردیا۔
ادھر لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مندوبین نے بیروت حکام کے ساتھ رابطے شروع کیے ہیں۔
خیال رہےکہ دو روز قبل لبنان کی حکوت نے ملک میں کام کرنے والے فلسطینی مزدورں پر بعض شعبوں میں کام پرپابندی عاید کردی تھی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینیوں کی طرف سےشدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا۔