فلسطین کے دریائے اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل میںبیت امر کے مقام پرقائم کی گئی ‘کرمی زور’یہودی کالونی کےقریب فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوںکےدرمیان جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کی ایک پرامن ریلی پرفائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
ادھراسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوںکے خلاف کریکڈائون شروع کیا ہے جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔