شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صیونی فوج نے شعفاط کیمپ کے نواحی علاقے کو زبردستی بند کر دیا

پیر 15-جولائی-2019

قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں راس خمیس کے نواحی علاقے پر دھاوا بولا اور مقامی رہائشیوں کو دونوں طرف آنے جانے سے روک دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں گشتی گاڑیوں پر سوار اور پیدل اسرائیلی فوجی شعفاط کیمپ اور راس خمیس کے نواحی علاقے کی طرف جانے والی سڑک پر پھیل گئے اور اسے بند کر دیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں کو کیمپ اور نواحی علاقے میں آنے جانے سے روک دیا اور بپھرے ہوئے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے 

مختصر لنک:

کاپی