یکشنبه 17/نوامبر/2024

الخلیل میں اسرائیلی چھاپے کے دوران فلسطینی شہری زخمی

پیر 15-جولائی-2019

مغربی کنارے کے مغرب میں الخلیل شہر کے بیت عمر قصبے میں اسرائیلیچھاپے کے دوران کئی فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض صہیونی فوج  نے  قصبے پر دھاوا بولا اور بڑی تعداد میں ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں چلائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس کے بعد درجنوں فلسطینی شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج  کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اشک آور گیس کی وجہ سے  کئی فلسطینی شہریوں کو دم گھٹنے کی وجہ سے طبی امداد مہیا کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی