جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا حکم

اتوار 14-جولائی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں‌ بیت امر کےمقام پراسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض‌صہیونی حکام کی طرف سے بیت امر کے ایک رہائشی شہری محمد عوض کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کے لیے ایک نوٹس دیا۔ محمد عوض کا مکان 150 مربع میٹر پرمحیط ہے۔

صہیونی حکام کی طرف سےجاری کردہ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ مکان صہیونی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیاگیا ہے۔ اس لیے اسے فوری طورپر مسمار کیا جائے۔

خیال رہے کہ محمد عوض کے مکان کا کچھ حصہ ابھی زیرتکمیل ہے۔ اس کاکہنا بیت امر کے داخلے راستے پر عواد الشیخ کالونی میں واقع ہے۔

فلسطینیوں‌کے مکانات مسماری کا نسل پرستانہ جبر صہیونی ریاست کی طرف سے اب معمول بن چکا ہے۔ قابض صہیونی حکومت آئے روز فلسطینیوں کو ان کے مکانات انہی کےہاتھوں مسمار کرنے پرمجبور کرتی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی