شنبه 16/نوامبر/2024

مصر کا اعلیٰ سطحی وفد اسرائیل سے بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا

ہفتہ 13-جولائی-2019

مصری سیکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی وفد تل ابیب میں صہیونی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد غزہ پہنچ گیا ہے، جہاں وہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مصری وفد میں انٹیلی جنس کے فلسطینی امور کے سربراہ میجر جنرل ایمن بدیع  اور سیکرٹری انٹیلی جنس احمد عبدالخالق شامل ہیں۔

اس دورے کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی حکام کے درمیان طے پائی جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانا ہے۔

خیال رہے کہ مصری حکام نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں‌۔ مصری وفد نے پہلے اسرائیل اور اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر رام اللہ کا بھی دورہ کیا۔ مصری وفد نے گذشتہ روز رام اللہ میں فلسطینی انٹیلی جنس چیف ماجد فرج سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں فلسطین متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج غزہ میں مصری وفد اور حماس کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی، فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کوآگے بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی