چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بحریہ نے دو فلسطینی ماہی گیر اغوا کر لیے

ہفتہ 13-جولائی-2019

قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی سمندری حدود میں دو فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور انکی کشتیاں ضبط کر لیں
سماجی کارکن زکریا بیکر نے کہا کہ اسلحے سے لیس اسرائیلی بحریہ کی کشتیووں نے غزہ کی جنوبی پٹی میں رفح کے علاقے میں دو ماہی گیروں کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کی۔
ماہی گیروں کی شناخت محمد البردویل اور احمد البردویل کے ناموں سے ہوئی جنہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور اسرائیلی بحریہ نے انکی کشتیاں ضبط کر لیں۔
اسرائیلی بحریہ نے 2019 کے آغاز سے کام کا پرمٹ ہونے کے باوجود غزہ کے کنارے سے ماہی گیری کے علاقے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے 30 ماہی گیروں کو اغوا کیا ۔

مختصر لنک:

کاپی