شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ واپسی مارچ میں اسرائیلی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

ہفتہ 13-جولائی-2019

غزہ کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے واپسی کے عظیم مارچ کے پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ براہ راست فائرنگ اور اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے 55 فلسطینی زخمی ہوئے اور دو ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔
واپسی کے عظیم مارچ کے 66ویں ہفتے کے موقع پر غزہ کی محصور پٹی کا محاصرہ ختم کرنے اور پناہ گزینوں کی واپسی کے حق میں غزہ کی سرحد اور 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سرحد کے ساتھ سینکڑوں فلسطینیوں نے مارچ کیا ۔
30 مارچ 2018 کو غزہ کی سرحدی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 306 فلسطینی شہید  جبکہ 31000  زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی