قابض صہیونی فوج کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز نےمقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کےدوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج کے کمانڈوز نے مشرقی طولکرم میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں ایک کارروائی کےدوران فلسطینی شہری احمد جمال کو حراست میں لےلیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کمانڈوز ایک سفید مرسڈیز کار میں آئے جس پر فلسطینی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ آتے ہی فلسطینی نوجوان پر جھپٹ پڑے اور اسے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
احمد جمال کا تعلق نور شمس پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔