گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی مزاحمت کار محمود الادھم کو اس کے آبائی علاقے جبالیا میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے رکن 28 سالہ محمود الادھم کو جمعرات کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
شہید کا جسد خاکی اس کے آبائی علاقے جبالیا منتقل کیا گیا جہاں اس کے گھر اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔ شہید کو آج جمعہ کی صبح جبالیا میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوںنے شرکت کی۔ جنازے کے جلوس میں شریک فلسطینیوںنے بھی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔