فلسطینی شہریوں کے پٹرول بم حملے کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں آگھ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میںکئی فوجی گاڑیاں اور دیگر سامان جل کرراکھ ہوگیا۔
عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق شمالی القدس میں ‘عطاروت’ کےمقام پر فلسطینی ھجوم نے ایک فوجی اڈے پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں کیمپ میںموجود کئی گاڑیاں جل کرراکھ ہوگئیں۔
صہیونی فوج نے آگ بجھانےکےلیے فوری طورپر فائر بریگیڈ کاعملہ طلب کرلیا۔ آگ پرکئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم اس دوران کئی گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا۔