جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی لبنان میں آبادکاری کامنصوبہ قبول نہیں کریںگے

جمعرات 11-جولائی-2019

لبنان نے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنان میں مستقل آباد کرنے اور انہیں اپنے وطن میں واپس جانے سے روکنے کا کوئی منصوبہ قبول نہیں‌ کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی سفیروں کے وفد سے ملاقات میں انہوں‌نے کہا کہ فلسطین کا ملک فلسطینیوں کا اور لبنان لبنانیوں کا ہے اور ہم اس اصول پرقائم رہیں گے۔ انہوں‌نے کہاکہ ہمارے اطراف میں صدی کی ڈیل کی باتیں ہو رہی ہیں اور اس ڈیل کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کو دوسرے ملکوں میں آباد کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔

الحریری نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا معاملہ بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرحل ہونا چاہیے۔ انہوں‌نے کہا کہ ہم کسی پناہ گزین کو زبردستی واپس نہیں بھیجیں گے مگر پناہ گزینوں کی واپسی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ شام میں سنہ 2011ء میں شروع ہونے والی عوامی بغاوت کی تحریک کےبعد بڑی تعداد میں شامی شہر نقل مکانی کرکے لبنان میں داخل ہوگئے تھے۔ لبنان پہلے ہی فلسطینی پناہ گزینوں کا ایک بڑا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی