گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع اسرائیلی فوجی چھاونی پر نامعلوم افراد کی جانب سے پیٹرول بموں سے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔
یدیعوت احرنوت اخبار کے مطابق بیت المقدس کے شمال میں عطروت کے علاقے کے قریب آگ لگانے والے بموں کی وجہ سے
اسرائیلی فوجی چوکی پر کھڑی بہت سی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
اس آتش زن حملے کے دوران گاڑیوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ۔
مزاحمتی کرنے والوں یا فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اس طرح کےحملے اسرائیلی فوج کی جانب سے روازنہ کیبنیاد پر فلسطینی شہریوں، انکی جائیدادوں اور بیت المقدس میں مقدس مقامات کے خلاف اشتعالانگیز اقدامات کے خلاف جواب کے طور پر کیے جاتے ہیں۔