جمعه 15/نوامبر/2024

بیروت کانفرنس کا’سنچری ڈیل’کےمقابلےمیں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کااعلان

بدھ 10-جولائی-2019

لبنان میں عرب پاپولر فورم کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں امریکا کے ‘سنچری ڈیل’ منصوبے کے مقابلے کے لیے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں منعقدہ کانفرنس کے آخر میں ‘اعلان بیروت ۔ صدی کی ڈیل کے خلاف سب ایک ہیں’ کے عنوان سے جاری اعلامیے میں امریکی سازشی منصوبے کے خلاف اگلے مرحلے کےلیے ایکشن پیرپروگرام کا اعلان کیا گیا۔

قبل ازیں کانفرنس کے شرکاء نے امریکا کے ‘سنچری ڈیل’ منصوبے سے نمٹنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا۔ کانفرنس میں‌صدی کی ڈیل کے خلاف ہونے والے سابقہ اقدامات، موجودہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس فلسطینیوں کی مسلح جدو جہد آزادی سمیت مزاحمت کی تمام اشکال کی حمایت کرتی ہے۔ یہ کانفرنس پوری مسلم امہ، مسلم افوعاج،تنظیموں، زندہ ضمیر عالم انسانیت سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت کریں۔ غزہ میں جاری فلسطینیوں کی حق واپسی تحریک کو مضبوط بنانے اور مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے صف اول میں قربانیاں دینے والے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ یہ کانفرنس عرب قومی کانفرنس، اسلامی قومی کانفرنس، عرب جنرل پارٹیز کانگرس، بین الاقوامی القدس فائونڈیشن اور عرب پروگریسیو فرنت  کی دعوت پر بلائی گئی تھی جس میں فلسطین، لبنان اور دوسرے عرب اور مسلمان ممالک کے300 سے زاید مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس میں عرب ممالک بالخصوص خلیجی ریاستوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کونارملائز کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کے بجائےمظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔ نام نہاد اقتصادی منصوبوں اور کانفرنسوں سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکتا بلکہ پوری دنیا میں بالعموم اور مشرق وسطیٰ میں بالخصوص دیرپا امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں کو ان کے سلب شدہ حقوق حقوق واپس کرنا ہوں گے۔

کانفرنس میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سایسی شعبے کے رکن حسام بدران، لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالھادی، حماس رہ نما علی برکہ، تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد، روحی فتوض اور عباس زکی نے شرکت کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی