جمعه 15/نوامبر/2024

آزادی کےلیے جہاد کی تیاری جاری رکھی جائے گی: القسام کا پیغام

منگل 9-جولائی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ ابو عبیدہ نے سنہ 2014ء کوغزہ پر مسلط کی گئی 51 روزہ جنگ کی مناسبت سے جاری خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار تحریک آزادی کو جدید تقاضوں سے ہم کرنے کے لیے دماغ کی جنگ اور تیاری جاری رکھیں گے۔ 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمتی قوتوں‌نے معرکہ العصف الماکول میں بہادری، جرات اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ ہم دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام پر مسلط کی جانے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فلسطینی مجاھدین کے پاس دفاع کےلیے بہت کچھ ہےجو کہ غاصب صہیونیوں کو حیران کردینےکے لیے کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاھدین کی جوابی کارروائیوں سے صہیونی ریاست کے عسکری اداروں میں زلزلہ برپا ہے۔ اللہ کے فضل وکرم سے فلسطینی مزاحمت نے دفاع کے لیے بہت کچھ ذخیرہ کر رکھا ہے۔

خیال رہےکہ 7 جولائی 2014ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مختلف اطراف میں حملہ کردیا تھا۔ صہیونی فوج کی طرف سے اس حملے کے لیے’آپریشن لیڈ کاسٹ’ کی اصطلاح استعمال کی جب کہ القسام بریگیڈ نے اسے’العصف الماکول’ یعنی کھایا ہوا بھوسا کا نام دیا۔

اکاون روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں 2322 فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 578 بچے،489 خواتین،102 عمر رسیدہ شہری شامل ہیں جب کہ 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 68 صہیونی فوجی،4 یہودی آباد کار ہلاک اور 740 فوجیوں سمیت 2522 صہیونی زخمی ہوئے۔

اس جنگ کے دوران 20 جولائی 2014ء کو القسام بریگیڈ نے شائول ارون نامی ایک فوجی کو غزہ میں دراندازی کےدوران گرفتار کرنے کا دعویٰ‌کیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی