چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن اور القدس میں اسرائیلی فوج کی کریک‌ ڈائون مہم

منگل 9-جولائی-2019

قابض صہیونی فوج کی طرف سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں آج منگل کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 12 فلسطینیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سے بعض سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں‌میں پہلے بھی ماخوذ تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌کیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں وادی اردن کے علاقے سے فلسطینیوں‌کے گھروں سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوج نے الخلیل شہر میں بیت عوا کے مقام پر تلاشی کےدوران سابق اسیر معتصم فاروق شلش المسالمہ کو حراست میں لے لیا۔ اسی طرح جبل جوہر میں تلاشی کےدوران دو سگے بھائیوں طارق اور عدنان خضر ادریس کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ادھر جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے متعدد فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

شمالی رام اللہ میں ترمسعیا کے مقام پر ایک شادی کی تقریب پر بھی اسرائیلی فوجیوں‌نے دھاوا بول دیا۔ ادھر بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر تلاشی کےدوران اسرائیلی فوج نے 7 اور گیارہ سال کےدو بچوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت 7 سالہ محمد مازن شویکی اور 11 سالہ محمود عزالدین شویکی کےناموں سے کی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی