شنبه 03/می/2025

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ ملازمت سے فارغ

ہفتہ 6-جولائی-2019

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ برس فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام  پرایک فوجی کارروائی میں ناکامی  کے ذمہ دار ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کو ان کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ نے مطابق آرمی چیف جنرل اویو کوحاوی نے آنے والے دنوں میں ملٹری انٹیلی جنس ادارے’امان’ کے سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی اخبار کے فوجی مور کے نامہ نگار الون بن ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ کوخاوی آنے والے دنوں میں ملٹری انٹیلی جنس ادارے’امان’ کے سربراہ تمیر ھائمن’ کو ان کے عہدے سے ہٹانے والے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ میں خان  یونس میں گھس کرایک کمانڈو کارروائی کی تھی جس میں سات فلسطینی مجاھدین شہید اور آپریشن کمانڈر ایک کرنل سمیت تین فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فلسطینی مجاھدین کی جوابی کارروائی میں صہیونی فوجی آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔
تمیر ھائمین کو غزہ میں فوجی کارروائی سے 8 ماہ قبل اس اہم عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔ انہیں انٹیلی جنس کے امور کا ماہم سمجھا جاتا ہے۔ وہ شمالی پٹی پرتعینات فوجی بٹالین کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں اور ملٹری کالجز کے بھی ڈائریکٹر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی