قابض اسرائیلی فوجیوں نے مبینہ طور پر شمالی اور جنوبی غزہ کی سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کرنے پر تین فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ دو فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب سے 1948 کے علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا جبکہ تیسرے کو شمالی علاقے سے گرفتارکیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایک قیدی نے چاقو اٹھا رکھا تھا اور ان تینوں کو تفتیش کے لیے لے جایا گیا ہے۔
