قابض اسرائیلی پولیس نے سوموار کی شام مقدس شہر میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار شہریوں کو تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس فورس نے احمد الزغل ، اسکی بیوی اور دوبچوں کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے پہلے سلوان ضلعے میں اسکے بیٹے ابراہیم کو گرفتار کرنے کے لیے احمد الزغل کے گھر پر دھاوا بولا جو گھر پر نہیں تھا، تو انہوں نے راس العامود کے ساتھ واقع جنکشن سے اسکے والد کو گرفتار کر لیا ۔
جلد ہی سکے بیٹے ابراہیم نے جلد ہی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دیا لیکن اسرائیلی پولیس نے اس پر تشدد سے پہلے اسکی والدہ اور بھائی حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لے لیا۔
پولیس فورس نے اسکے خاندان کو بچانے کی کوشش کرنے والے دوسرے نوجوان شہریوں پر بھی تشدد کیا۔
