شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے فوج کو غزہ پر جنگ مسلط کرنے کی تیاری کی ہدایت کردی

جمعرات 4-جولائی-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاھو نے صحافیوں کے سوالوں‌ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے فوج کو غزہ پر فوجی کارروائی کی تیاری کے احکامات کا مقصد غزہ کے محاذ پر امن قائم کرنا اور خطرات کو ٹالنا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی کابینہ کا اجلاس غزہ کے قریب ‘اشکول’ یہودی کالونی کے ہیڈ کوارٹرمیں ہوا جس میں اسرائیلی فوج کے سدرن کمانڈ کے سربراہ سمیت دیگر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب واقع 20 یہودی کالونیوں کے سربراہوں کو دعوت دی تھی تاہم ان سب نے دعوت قبول نہیں کی۔ یہودی کالونیوں کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو غزہ کی پٹی کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے  یہودی آبادکاروں کے لیے خطرات کو مسلسل نظرانداز کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی