چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘صدی کی ڈیل’ کےاگلے مرحلے کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا: جیرڈ کشنر

جمعرات 4-جولائی-2019

امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر نے بدھ کے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیرینہ مسائل صرف اقتصادی روڈ میپ پر عمل کر کے حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے [قضیہ فلسطین کا] سیاسی حل پیش کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل منصوبے کے اگلے مرحلے کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

اخباری رپورٹس کے مطابق جیرڈ کشنر ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کے بہت زیادہ گرویدہ ہیں۔ وہ ان سے امریکی امن تجاویز کے ضمن میں کسی بھی وقت رابطے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی نے بحرین ورکشاپ کا بائیکاٹ کر کے "فاش غلطی” کا ارتکاب کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ امریکی منصوبہ دراصل "صدیوں بعد ملنے والا موقع” ہے۔ یہ فلسطینی اور خطے کے عوام کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔

جیرڈ کشنر نے کہا: "ہم فلسطینی اور خطے کے عوام کے لئے تاریخی موقع پیدا کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ بعض لوگ بحرین ورکشاپ کو "صدی کی بدترین سودے بازی” قرار دے رہے ہیں حالانکہ یہ صدیوں بعد آنے والا موقع ہے۔ اہل اور دلیر قیادت ہی اس موقع سے کما حقہ فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لئے امن اور خوشخالی کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ سب عزت اور احترام سے رہ سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی