شنبه 16/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 11 ہو گئی

بدھ 3-جولائی-2019

اسرائیلی عقوبت خانوں میں‌پابند سلاسل بھوک ہڑتال کرنےوالے فلسطینی اسیران کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ سوموار کے روز مزید تین فلسطینی بھوک ہڑتالیوں‌میں شامل ہوئے۔ اس سے قبل 8 فلسطینی گذشتہ کئی روز سے صہیونی ریاست کےمظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ بیت لحم کے الدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے محمد نضال ابو عکر اور محمد عطیہ الحسنات جب کہ القدس میں ابو دیس کے حذیفہ حلبیہ نے سوموار کی شام بھوک ہڑتال شروع کی۔

رپورٹ کےمطابق 21 سالہ احسان عثمان کا تعلق رام اللہ کے بیت عورت التحتا کے علاقے سے ہے جب کہ 48 سالہ اسیر جعفر عزالدین غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں 18 دنوں سے مسلسل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر پانچ بھوک ہڑتالی اسیران میں الخلیل کے دو سگے بھائی محمود الفسفوس اور کاید الفسفوس 8 دن سے 26 سلاہ غضنفر ابو عطوان ، 30 سالہ عبدالعزیز سویطی اور 27 سالہ سائد النمورہ 10 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
احسان عثمان اور الخلیل شہر کے اسیران ‘عوفر’ جیل میں قید ہیں جب کہ جعفر عزالدین مجد جیل میں قید تنہائی کی حالت میں ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی