یمن کی حوثی انقلابی تنظیم کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پرگذشتہ روز ایک اور ڈرون حملہ کیا جس میں 8 سعودی شہریوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے ولا ایک بھارتی شہری بتایا جاتا ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ہوائی اڈے پر ایک ماہ میں تیسرا ڈورن حملہ ہے۔
اس سے قبل 12 جون کو ابھا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جب کہ 23 جون کو حوثیوں نے ابھا ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
حوثیوں کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ ابھا ہوائی اڈے کے جنگی امور کے دفترکو نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ دیر تک فلائیٹ آپریشن معطل رہا تاہم بعد ازاں اسے بحال کردیا گیا۔ یہ ڈورن حملہ مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 35 منٹ پرکیا گیا۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قراردیا اور کہا کہ حوثی شدت پسندوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔