شنبه 16/نوامبر/2024

مصر میں چوتھا’ھرم’ زائرین کے لیے کھول دیا گیا

پیر 1-جولائی-2019

مصر کی وزارت آثار قدیمہ وسیاحت نے مرمت کے کام کی تکمیل کے بعد چوتھے ‘اھرام’ کو زائرین کے لیے کھول دیا ہے۔ ‘اللاھون’ کے نام سے منکشف ہونے والا یہ ھرم الفیوم گورنری میں واقع ہے۔

مصری وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العنانی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ھرم الاھون’ کی مرمت کے دوران اس کے اندرونی راستوں کی مرمت کی گئی۔ مرکزی کوئیں میں سیڑھی لگائی گئی اور اندر روشنی کا انتظام کیا گیا ہےجس کے بعد یہ ھرم زائرین اور سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں‌نے بتایا کہ ‘اللاھون’ ھرم کے اندر اور باہر سے کئی مقامات سے پتھر گر گئے تھے۔ سابقہ راستوں اور راہ داریاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔
مصری وزیرنے بتایا کہ ‘ھوم اللاھون’ بڑے بڑے پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے اس کی اونچائی 12 میٹر ہے جس میں خالص پتھر کے بلاک استعمال کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ھرم مصری بادشاہ ‘شاہ سنوسرت دوم’ کےدور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ ھرم کی مجموعی اونچائی 48 میٹر اور لمبائی 106 میٹر ہے۔ دیگر اھراموں کی نسبت اس کے شمال کی طرف سے کوئی داخلی راستہ موجود نہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی