اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 7 فلسطینیوں نے بلا جواز قید میں رکھنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں میں دو اسیران احسان عثمان اور جعفر عزالدین بھی شامل ہیں جو پہلے سے ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق 21 سالہ احسان عثمان کا تعلق رام اللہ کے بیت عورت التحتا کے علاقے سے ہے جب کہ 48 سالہ اسیر جعفر عزالدین غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں 15 دنوں سے مسلسل انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دیگر پانچ بھوک ہڑتالی اسیران میں الخلیل کے دو سگے بھائی محمود الفسفوس اور کاید الفسفوس 8 دن سے 26 سلاہ غضنفر ابو عطوان ، 30 سالہ عبدالعزیز سویطی اور 27 سالہ سائد النمورہ ایک ہفتے سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
احسان عثمان اور الخلیل شہر کے اسیران ‘عوفر’ جیل میں قید ہیں جب کہ جعفر عزالدین مجد جیل میں قید تنہائی کی حالت میں ہیں۔