جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی پرپابندیاں عاید کردیں

اتوار 30-جون-2019

قابض صہیونی ریاست کی’مجد’ جیل میں قید ایک بھوک ہڑتالی فلسطینی جعفر ابراہیم محمد عزالدین پرصہیونی حکام نے نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی ایک عدالت نے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر جعفر عزالدین کو قید تنہائی میں ڈالنےکے ساتھ ایک ماہ تک کسی قریبی رشتہ دار سے ملاقات پرپابندی عاید کردی ہے۔ ایک ماہ تک وہ جیل کی کینٹین سے اپنی مرضی کی کوئی چیز نہیں خریدسکتا اور نہ دیگر اسیران کے ساتھ کچھ دیرکے لیے گھل مل سکتا ہے۔ صہیونی جیلروں کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں اس کی بھوک ہڑتال کی وجہ سےعاید کی گئی ہیں۔

فلسطین میں شہداء اور اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کےمطابق جعفر ابراہیم عزالدین مسلسل 15 دن سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جعفر عزالدین نے 16 جون 2019ء کو انتظامی قید میں منتقل کیے جانے کے خلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
اس نے اپنی رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی