فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کی بلدیہ نے ایک اہم شاہراہ کا نام’ شاہراہ بحرین’ سے تبدیل کرکے کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر ‘شاہراہ مرزوق الغانم’ رکھ دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد الغانم کے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت اور قضیہ فلسطین کے توانا آواز بلند کرنے پرمبنی جرات مندانہ موقف کا اعتراف کرنا ہے۔
یطا بلدیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے پرزور مطالبے اور اصرار، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے بحرین کانفرنس اورصدی کی ڈیل کی سازش کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد یہ اقدام کویت کے فلسطینیوں کی حمایت پرمبنی موقف کے اعتراف میں ایک اہم شاہراہ کو کویت پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم کے نام کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ کویتی حکومت اور عوام نے فلسطینی قوم کی حمایت اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کے خلاف ایک جیسا جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے۔ فلسطینی قوم کویت کےاس جرات مندانہ موقف پر برادر ملک کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
خیال ہے کہ جون کے آخری ہفتے میں بحرین کی میزبانی میں امریکا کی دعوت پربلائی گئی اقتصادی کانفرنس میں کویت نے شرکت سے انکارکردیا تھا۔