قابض صہیونی فوج کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ قابض فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینیوں کی تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ پرانے بیت المقدس میں قابض فوج نے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےنامہ نگار کے مطابق قابض فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کر لیے۔
قابض فوج نے بیت المقدس کےایک سینیر سماجی کارکن محمد الشلبی کو حراست میں لے لیا۔
گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے وادی الجوز میں تلاشی کے دوران محمد ولید سعیدہ، مفید سعیدہ، عرین الزعانین اور صلاح سعیدہ کو حراست میں لے لیا۔